3 اگست 2014 - 15:14
بحرین کی سب سے بڑی مسجد پرداعش کا پرچم لہرایا گیا ہے

بحرین کی سب سے بڑی جامع مسجد"فاتح" پردہشتگرد گروپ داعش کا پرچم لہرایا گیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے سماجی کارکنوں نے سماجی چینلز پر سلفیوں کے ایک گروپ کی تصاویرشائع کی ہیں کہ جو منامہ میں واقع جامع مسجد"فاتح" پردہشتگرد گروپ داعش کا پرچم نصب کررہے ہیں۔
آل خلیفہ نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی ا قدام نہیں کیا ہے اورفقط یہ کہا ہے کہ ہم ان کے کام پرکڑی نظررکھے ہوئے ہیں۔
قابل ذکرہے کہ بحرین کی فاتح مسجد کوجامع مسجد فاتح اورفاتح اسلامی سنٹرکے عنوان سےبھی یاد کیا جاتا ہے اوراس کا شماردنیا کی بڑی مساجد میں سے ہوتا ہے اور یہ بحرین کی سیروسیاحت کا مرکز شمارہوتا ہے۔
ایک اسلامی ملک کے عنوان سے بحرین میں بے نظیرتاریخی عمارات موجود ہیں جن میں سے یہ مسجد بھی ہے۔اس مسجد کی تعمیر میں پانچ سال کا عرصہ لگا تھا اور۱۹۸۸ء میں اس کا باقاعدہ افتتاح ہوا تھا اوریہ مسجد بحرین کے بادشاہ کے محل کے نزدیک واقع ہے۔

........

/169